حافظ آباد کا گوہرِ نایاب ۔۔۔ ظہیر اکبر مرزا
کچھ شخصیات اپنے کردار، علم، ادب اور اخلاق کے باعث صرف ایک نام نہیں رہتیں بلکہ اپنے شہر کی پہچان بن جاتی ہیں۔ ظہیر اکبر مرزا بھی حافظ آباد کی ایسی ہی باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔
آپ ایک ممتاز علمی، ادبی، کھیلوں
سے وابستہ اور کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ مغل برادری کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ بہترین نعت گو شاعر کی حیثیت سے آپ نے عشقِ رسول ﷺ کو اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے دلوں تک پہنچایا۔ بزمِ نعت حافظ آباد میں آپ کی موجودگی ہمیشہ وقار، محبت اور ادب کی علامت رہی، جبکہ نعتیہ مشاعروں میں آپ کی آواز اور کلام سامعین کے دلوں کو منور کرتے رہے۔
آپ اپنی نوجوانی کے دور میں ہاکی کے بہترین کھلاڑی بھی رہے اور میدانِ کھیل میں اپنی صلاحیتوں اور شاندار کھیل کے باعث خوب داد سمیٹی۔ علم و ادب کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آپ کی خدمات آپ کی ہمہ جہت شخصیت کا خوبصورت تعارف ہیں۔
آپ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی صحافتی برادری کی خدمت کی اور اپنی متوازن سوچ، شائستہ طرزِ گفتگو اور مثبت کردار سے عزت و احترام حاصل کیا۔
خوش لباس، خوش مزاج اور نفیس طبیعت کے مالک ظہیر اکبر مرزا کی گفتگو ہمیشہ علم، ادب اور تہذیب کی خوشبو سے مہکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، خوشیاں اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور ان کی علمی، ادبی، سماجی اور کھیلوں سے وابستہ خدمات کو مزید قبولیت اور دوام بخشے۔ آمین یا رب العالمین۔
تحریر از خالد مرزا



