حاجی شیخ محمد اکرام ۔۔۔ ایک خوبصورت شخصیت
حاجی شیخ محمد اکرام، چیئرمین آل ڈسٹرکٹ بک سیلرز ایسوسی ایشن حافظ آباد، ایک قدآور، باوقار اور بڑے دل کے مالک انسان ہیں۔ ان کی شخصیت میں خلوص، محبت، وضع داری اور انسان دوستی کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ کاروباری معاملات میں دوراندیشی، دینی معاملات میں فہم و بصیرت اور سیاسی و سماجی امور میں گہری سمجھ بوجھ ان کی شخصیت کو مزید ممتاز بناتی ہے۔ وہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے حلقۂ احباب اور ساتھیوں کے لیے محبت، اعتماد اور رہنمائی کا خوبصورت حوالہ بھی ہیں۔ کتاب اور علم سے وابستہ افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ اتحاد، باہمی احترام اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ ان کی گفتگو میں شائستگی، فیصلوں میں دانائی اور رویّے میں اپنائیت انہیں ایک ایسی شخصیت بناتی ہے جس کا احترام دل سے کیا جاتا ہے۔ بلاشبہ حاجی شیخ محمد اکرام بلند قد و قامت کے ساتھ ساتھ بلند ظرف، بڑے دل اور خوبصورت کردار کے مالک انسان ہیں۔
خالد مرزا