یادِ رفتگاں۔۔۔ ایک خوبصورت شخصیت
پروفیسر قطب وٹو
گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد کی علمی و ادبی فضا میں کچھ نام ایسے ہیں جو وقت گزر جانے کے باوجود اپنی خوشبو بکھیرتے رہتے ہیں۔ پروفیسر قطب وٹو صاحب بھی انہی باوقار شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ انگریزی کے لیکچرر تھے، مگر
آج چار دہائیاں بیت جانے کے باوجود گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد کے کلاس رومز میں گویا پروفیسر قطب وٹو صاحب کی پُرسوز آواز اب بھی گونجتی محسوس ہوتی ہے۔ ان کی علمی گفتگو، دل نشین اندازِ تدریس اور شفیق مسکراہٹ آج بھی یادوں کے دریچوں میں تازہ ہیں۔ ایسی شخصیات وقت کی گرد سے کبھی دھندلی نہیں ہوتیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار بن جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ پروفیسر قطب وٹو صاحب کو صحت، تندرستی، عافیت اور عمرِ خضر عطا فرمائے، اور ان کا سایۂ شفقت ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔
تحریر از خالد مرزا