Col Ali Ahmad Awan

کرنل ( ر) علی احمد اعوان 1949 ء کو حافظ آباد میں پیدا ہوئے

ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایم بی ہائی اسکول نمبر دو سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پھر گورنمنٹ کالج لائلپور ( فیصل آباد) سے ایف اے کیا اور پھر کمیشنڈ آفیسر کی حثیت سے پاک فوج میں بھرتی ہو گئے اور عرصہ پنجاب رجمنٹ میں خدمات انجام دینے کے بعد 1999 ء کو بحثیت لفٹننٹ کرنل فوج سے ریٹائر ہوئے ۔ سول ماحول میں آتے ہی ضلعی بیت المال کمیٹی ضلع حافظ آباد کے چیئرمین مقرر ہوئے اور پھر 2001 ء کے بلدیاتی الیکشن میں جو اس وقت کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل پرویز مشرف کے ترتیب دیئے ہوئے نظام کے تحت ہوئے تھے میں حصہ لے کر کامیاب ہوئے اور پھر ضلع ناظم کے بھاری بھرکم عہدے کے لئے منتخب ہوئے یاد رہے یہ مقامی خود مختار حکومت کا نظام تھا اور اس نظام میں بہت سارے اختیارات مقامی حکومت کو سونپ دیئے گئے تھے اور اس نظام میں ایک طرح سے مقامی بیوروکریسی ضلع ناظم کے سامنے جوابدہ تھی ۔ کرنل علی احمد اعوان نے اپنے اس عہدے کو بہت اچھی ذمہ داری کے ساتھ نبھایا اور 2001 ء تا 2005 ء اس عہدے پر فائز رہے ۔ آپ اپنی فلاحی خدمات کی وجہ سے پورے ضلع حافظ آباد میں اپنی پہچان رکھتے ہیں خاص طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد میں ڈائیلاسز یونٹ کی تنصیب ، ٹی بی ایسوسی ایشن حافظ آباد ، ڈویژن پبلک اسکول اور سندس فاؤنڈیشن آپ کی سماجی خدمات کا واضح ثبوت ہیں ۔ کرنل صاحب انتہائی سادہ مزاج کم گو اور دیانت دار انسان ہیں اور حافظ آباد کی مرکزی انجمن نعت کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں آپ ملک علی رضا اعوان کے صاحب زادے ہیں اور آپ کے دو صاحب زادے بھی میجر کے رینک میں پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں

Site Admin

MBBS MD

Share This :
Apna HafizabadApnaHafizabadAzizAziz Ali SheikhCol Ali AwanPersonalities